معروف مذہبی اسکالر انجنیئر محمد علی مرزا گرفتار

علما کرام کی طرف سے محمد علی مرزا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا


ویب ڈیسک August 26, 2025
فوٹو فائل

معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد علی مرزا کو جہلم کے تھانہ سٹی پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق محمد علی مرزا کو جہلم کی اکیڈمی سے گرفتار کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا کیخلاف مذہبی جماعتوں کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ مختلف علما کرام کے وفود نے آج ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔

علما کرام کی طرف سے محمد علی مرزا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
 

مقبول خبریں