سعودی ایئرلائن نے اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں شروع کردیں

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ نئی پروازیں دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کریں گی


ویب ڈیسک August 26, 2025

سعودی کم لاگت ایئرلائن "فلائے اے ڈیل" نے پاکستان کے دو شہروں اسلام آباد اور پشاور کے لیے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کردیا۔

پہلی ریاض–پشاور پرواز 25 اگست کو باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جہاں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF)، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) اور مینزیز آر اے ایس کے حکام نے کیک کاٹ کر خوش آمدید کہا۔

فلائے اے ڈیل اب ہر ہفتے دو پروازیں ریاض سے پشاور کے لیے پیر اور بدھ کو چلائے گی۔

اس سے ایک روز قبل ریاض–اسلام آباد کی پہلی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری جس میں 65 مسافر سوار تھے۔ طیارے کو روایتی واٹر سیلیوٹ دیا گیا جبکہ واپسی کی پرواز 172 مسافروں کو لے کر ریاض روانہ ہوئی۔ یہ سروس ہر اتوار کو چلائی جائے گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ نئی پروازیں دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کریں گی اور مسافروں کے لیے سہولت پیدا کریں گی۔
 

مقبول خبریں