بلوچستان میں ہاؤسنگ منصوبوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کو چین سے 6 ملین ڈالر موصول

چینی تعاون بلوچستان میں گھروں کی تعمیر نو پر مرکوز ہے جو اکثر سیلاب اور دیگر قدرتی چیلنجز سے متاثر ہوتا ہے۔


ویب ڈیسک August 26, 2025

پاکستان کو بلوچستان میں گھروں کی تعمیر کے لیے چین کی جانب سے 6 ملین ڈالر کی گرانٹ موصول ہوئی ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جولائی 2025 کے لیے جاری ماہانہ غیر ملکی اقتصادی معاونت کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین کی طرف سے 6 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے’’ویلتھ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی تعاون بلوچستان میں گھروں کی تعمیر نو پر مرکوز ہے جو اکثر سیلاب اور دیگر قدرتی چیلنجز سے متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تعاون پاکستان کی ترقی کے لیے چین کے عزم اور ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور ہاؤسنگ کی استعداد کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

مقبول خبریں