کراچی: ڈاکو نے خاتون سے سونے کی بالیاں چھین لیں، وڈیو سامنے آگئی

بلدیہ ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی


ویب ڈیسک August 26, 2025

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں معمول بن گئی جب کہ  موٹر سائیکل سوار ملزم گلی میں موجود خاتون سے سونے کی بالیاں کان سے زبردستی چھین کر فرار ہو گیا، وردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

معمر خواتین بھی ملزمان  کے نشانے پر آگئیں جب کہ بلدیہ ٹاؤن میں صبح سویرے معمر خاتون سے واردات کی گئی جس میں  موٹر سائیکل سوار ملزم گلی میں موجود خاتون سے سونے کی بالیاں کان سے زبردستی چھین کر فرار ہو گیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس کے مطابق  آج صبح 6 بجکر 26 منٹ پر پیش آئی، خاتون گلی سے گزر رہی ہوتی ہے، موٹر سائیکل پر سوار ملزم آجاتا ہے، خاتون ملزم کو دیکھ کر ڈر جاتی ہیں۔

فوٹیج  دیکھا گیا کہ ملزم موٹر سائیکل سے اتر کر خاتون کے پاس جاتا ہے، خاتون ملزم کو روکنے کی کوشش کرتی ہیں، ملزم زبردستی خاتون کے کانوں سے بالیاں اتارتا ہے، خاتون ملزم کو جاتے ہوئے مارنے کی بھی کوشش کرتی ہے، ملزم واردات کے بعد موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو جاتا ہے۔

پولیس نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

مقبول خبریں