قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے نے شاہین آفریدی سے بڑی امیدیں وابستہ کرلیں۔
پاکستان کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کا ماننا ہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی اچھی رفتار حاصل کر رہے ہیں اور وہ آئندہ ایشیا کپ کے دوران اپنی بہترین فارم میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
شاہین آفریدی 2023 میں کمر کی انجری کے بعد سے اپنی فارم بحال کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
حال ہی میں وہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں جگہ حاصل نہیں پائے تھے۔
تاہم رواں ماہ کے آغاز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کے دوران ایکشن میں واپسی پر انہوں نے اپنی بہترین جھلک دکھائی۔
نوفکے کے خیال میں 25 سالہ اسٹار بولر اپنی بہترین فارم دوبارہ حاصل کرنے اور 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے کی صلاحیت کے قریب ہیں۔