نارتھ کیرولائنا میں خوفناک فضائی حادثہ، مشہور ریسنگ ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک

امریکی ایوی ایشن حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں


ویب ڈیسک December 19, 2025

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد تکنیکی خرابی کے باعث واپس ہوائی اڈے کی جانب لوٹ رہا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران قابو سے باہر ہو کر گر گیا، جس کے فوراً بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے میں معروف امریکی موٹر اسپورٹس ریسنگ ڈرائیور گریگ بفل بھی اپنے اہلِ خانہ سمیت جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، تاہم آگ کی شدت کے باعث کسی کو بچایا نہ جا سکا۔

امریکی ایوی ایشن حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ابتدائی طور پر طیارے میں تکنیکی خرابی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی نتائج تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

مقبول خبریں