خیبر پختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی پر عوام کا شدید ردعمل

عوام نے خیبر پختونخواہ حکومت سے بالخصوص تعلیم اور صحت جیسے بنیادی شعبوں پر توجہ دینے کا مطالبہ کر دیا


ویب ڈیسک December 19, 2025

خیبر پختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی  پر صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خیبر پختونخواکی عوام نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

خیبر پختونخوا کی عوام نے صوبہ میں ہسپتالوں اور اسکولوں کا مؤثر نظام موجود نہ ہونے پر صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ عوام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث لوگ دوسرے شہروں میں کمانے پر مجبور ہیں۔

عوام نے خیبر پختونخواہ حکومت سے بالخصوص تعلیم اور صحت جیسے بنیادی شعبوں پر توجہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ عوام کے مطابق خیبر پختونخواہ کے اسپتال انتہائی پرانے، خستہ حال ہونے کے ساتھ ساتھ ماہر ڈاکٹرز جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

عوام کا کہنا تھا کہ موجودہ خیبر پختونخوا حکومت عوامی مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق نظر آتی ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں علاج دو دو ماہ کی تاخیر سے سفارش اور تعلقات کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

خیبر پختونخوا میں دیگر شعبوں کی طرح تعلیمی نظام بھی ناقص اور تباہ حالی کا شکار ہو چکا ہے، عوام کا لہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کوئی نمایاں ترقیاتی منصوبہ جاری نظر نہیں آتا اور امن و امان کی صورتحال نہایت خراب ہے۔

عوام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی میں ہی پوری قوم کی ترقی پوشیدہ ہے۔

مقبول خبریں