ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر پابندی سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کی تھی


اسپورٹس ڈیسک December 19, 2025

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سلمان بٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کیخلاف ایتھلیٹکس فیڈریشن کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ، ایتھلیٹکس فیڈریشن کی اپیل سن کرفیصلہ کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ ایڈجوڈیکیٹر نے سلمان اقبال بٹ پر عائد پابندی کو ختم کر دیا تھا۔ ایڈجوڈیکیٹر نےایتھلیٹکس فیڈریشن کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان بٹ سے پابندی ختم کرنے کے پی ایس بی ایڈجوڈیکیٹر کے فیصلے کو چیلنچ کیا تھا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پرویز رشید کی سربراہی میں پی ایس بی ایڈجوڈیکیٹر کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ رجوع کیا تھا۔

مقبول خبریں