پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اثاثوں کی ویلیو ایشن کا عمل شروع کردیا گیا۔
پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے شفافیت، انصاف پسندی، ترقی اور طویل مدتی پائیداری کے لیے اپنے تمام تجارتی اثاثوں کی ویلیو ایشن کا ایک جامع عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ عمل شفافیت اور میرٹ پر فیصلوں کی ضمانت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی نمایاں لیگز میں جگہ بنا چکا ہی، ویلیوایشن کا عمل سپر لیگ کی ترقی اور استحکام کا باعث بنے گا، ویلیو ایشن سے اسٹریٹجک فیصلوں میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کمپنی کی رپورٹ کی روشنی میں موجودہ فرنچائزز کی نئی فیس و دیگر امور کا فیصلہ ہو گا۔ موجودہ فیس میں کم از کم 25 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل، فرنچائزز کی ویلیوایشن کیلئے غیرملکی کمپنی کا تقرر
پی سی بی نے گزشتہ دنوں کسی آڈٹ فرم سے معاہدے کیلئے اشتہار دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ صرف ایک ہی کمپنی ای اینڈ وائی سامنے آئی جس کا تقرر کرلیا گیا تھا۔
ای اینڈ وائی کا شمار دنیا کی معروف آڈٹ کمپنیز میں ہوتا ہے۔ چھ ہفتوں میں آڈٹ مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائے گی۔