کراچی:
انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 5 پیسے گھٹ کر 282.05 روپے رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر283.80 روپے کی سطح پر آگیا۔
فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا کہ یورو کی قدر 1.07 روپے کی کمی سے 329.27 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 61 پیسے کے خسارے سے 381.73 روپے رہا۔
اسی طرح سعودی ریال 5 پیسے کم ہوکر 75.55 روپے اور یو اے ای درہم بھی 5 پیسے کی کمی سے 77.25 روپے ہو گیا۔