راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی جاں بحق

اسپتال انتظامیہ نے واقعے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی


عمران اصغر August 29, 2025
فوٹو: فائل

راولپنڈی:

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ 

ڈھوک چوہدریاں کی رہائشی 11 سالہ کائنات کو پیٹ میں درد کی شکایت پر تین دن قبل ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔  

بچی کے والد کے مطابق ڈاکٹرز نے پیٹ درد کی تشخیص نہ ہونے پر  بچی کا اپینڈکس کا آپریشن کر دیا جس کے بعد بھی بچی درد سے تڑپتی رہی۔ ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے بچی جان کی بازی ہار گئی۔ بچی کے لواحقین نے بچی کی ڈیڈ باڈی کو لینے سے انکار کر دیا۔

ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ نے واقعے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کا تعین ہوگا۔

مقبول خبریں