شاداب خان کے ہاں ننھی پری کی آمد، نانا ثقلین مشتاق بھی خوشی سے نہال

الحمدللہ، اللہ نے ہمیں ایک خوبصورت بیٹی کی صورت میں پہلی اولاد سے نوازا ہے، شاداب خان


اسپورٹس ڈیسک August 31, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بیٹی کے باپ بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  جاری پیغام میں شاداب خان نے اپنے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔

انہوں نے پوسٹ میں نومولود بیٹی کے ننھے پیروں کی تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ، اللہ نے ہمیں ایک خوبصورت بیٹی کی صورت میں پہلی اولاد سے نوازا ہے۔ اس نعمت پر اللہ کا شکر گزار ہوں، ہمیں اس نئے سفر کے آغاز میں اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔

خیال رہے کہ شاداب خان قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے داماد ہیں۔

ثقلین مشتاق نے بھی ایکس پر اپنی نواسی کو گود میں لیے ہوئے تصویر لگاکر خوشی کا اظہار کیا۔ تاہم تصویر میں نومولود کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

 

مقبول خبریں