سابق کپتان یونس خان کی سینیٹر ایمل ولی خان سے ملاقات

یونس خان نے رہبر تحریک اسفندیار ولی خان کی خیریت دریافت کی۔


احتشام بشیر August 31, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی سینیٹر ایمل ولی خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو واحد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے والے یونس خان ولی باغ چارسدہ پہنچے جہاں ان کی ملاقات سینیٹر ایمل ولی خان سے ہوئی۔

یونس خان نے رہبر تحریک اسفندیار ولی خان کی خیریت دریافت کی۔

یونس خان اور ایمل ولی خان کے درمیان مختلف امور پر تفصیلی اور خوشگوار گفتگو بھی ہوئی۔

مقبول خبریں