ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

تھانہ شالیمار کی حدود سے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک September 01, 2025
فوٹو اسکرین گریپ

اسلام آباد پولیس نے خاتون ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں اور اغوا کی ناکام کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ملزم کو اسلام آباد میں تھانہ شالیمار کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کی تصویر یا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ شالیمار پولیس نے اُسے گرفتار کیا اور اُس سے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

سامعہ حجاب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر تھانہ شالیمار میں درج ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کئی روز سے تعاقب کرتا رہا اور اُس نے 31 اگست کی شام ساڑھے 6 بجے سامعہ حجاب کو زبردستی لے جانے کی کوشش کی۔

مقبول خبریں