خون پتلا کرنے کیلئے ایسپرن سے بہتر دوا سامنے آگئی

یہ تحقیق دی لانسٹ میں شائع ہوئی اور میڈرڈ میں منعقدہ یورپین سوسائٹی آف کارڈیولوجی کانگریس میں پیش کی گئی


ویب ڈیسک September 02, 2025

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بلڈ تھنر کلوپیڈوگریل ایسپرن کے مقابلے میں دل کے مریضوں کی ہارٹ اٹیک اور اسٹروک سے بہتر حفاظت کر سکتا ہے۔

دی لانسٹ میں شائع ہوئی اور میڈرڈ میں منعقدہ یورپین سوسائٹی آف کارڈیولوجی کانگریس میں پیش کی گئی تحقیق میں یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ گلوپیڈوگریل (اینٹی پلیٹلیٹ دوا جو پلیٹلیٹس کو ایک دوسرے سے چپکنے اور لوتھڑا بننے سے روکتی ہے) خون رسنے کے خطرات میں بھی اضافہ نہیں کرتا جو کہ خون پتلا کرنے والی ادویات کا ایک عام اور خطرناک نقصان ہے۔

اس وقت ایسپرن ہلکی خوراکوں میں کورونری آرٹری ڈیزیز (ایک کیفیت جس میں کورونوری شریانوں میں چکنائی جمع ہوجاتی ہے) میں مبتلا افراد کو تجویز کی جاتی ہے۔ یہ دوا خون کو پتلا کر کے ہارٹ اٹیک جیسے وقوعات کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے ایسپرن کی تاثیر کا موازنہ کلوپیڈوگریل سے کیا۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ کلوپیڈوگریل ہیمرج کے خطرات کے بغیر ایک مؤثر آپشن ہے۔

مقبول خبریں