لاہور میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش، موسم خوشگوار

مون سون کے بارشوں کے باعث لاہور میں درجہ حرارت میں کمی آئی ہے


ویب ڈیسک September 02, 2025
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تین ستمبر تک بارشوں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ فوٹو : عدیل طیب

لاہور:

مون سون سسٹم کے تحت لاہور میں دوبارہ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا سسٹم بدستور لاہور میں موجود ہے، گزشتہ شب بھی وقفے وقفے سے باری جاری رہی تھی۔

مون سون کے بارشوں کے باعث لاہور میں درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تین ستمبر تک بارشوں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ لاہور میں ممکنہ بارش کے پیش نظر واسا، ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی نکاس اب کے لیے تیار ہیں۔

مقبول خبریں