بالاج ٹیپو قتل کیس؛ گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دے دیا گیا

گوگی بٹ نے امیر بالاج کو قتل کروانے میں منصوبہ بندی کی، ذرائع جے آئی ٹی


ویب ڈیسک September 02, 2025

لاہور:

بالاج ٹیپو قتل کیس میں جے آئی ٹی نے خواجہ عقین عرف گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دے دیا۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق گوگی بٹ نے امیر بالاج کو قتل کروانے میں منصوبہ بندی کی، خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ سے رابطے میں رہا۔

گوگی بٹ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیس میں بھی نامزد ملزم رہا ہے۔ جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر گوگی بٹ کی ضمانت خارج کروانے کی استدعا کرے گی۔

امیر بالاج کے قتل کے بعد گوگی بٹ فرار ہو گیا تھا، بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ تاحال اشتہاری ملزم ہے۔

مقبول خبریں