وزیراعلیٰ پنجاب نے مسجد میں اپنی تصویر لگانےکا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسجد میں تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی


ویب ڈیسک September 02, 2025
فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور:

پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسجد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے۔

وزیراعلی مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مقبول خبریں