کراچی:
شہر قائد میں صفورا سعدی گارڈن سائٹ سپرہائی وے کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ہیڈ محرر تھانہ سچل زاہد نے بتایا کہ مقتول کی شناخت اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے 38 سالہ ارشد کے نام سے کی گئی جو کہ لانڈھی کا رہائشی ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے مقتول ارشد کو کسی اور مقام پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر کے اس کی لاش مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
تاہم پولیس مقتول کے اہلخانہ سے رابطہ کر رہی ہے تاکہ مزید معلومات حاصل کی جا سکے ۔