ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان سے 3 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے، ترجمان ایف آئی اے


آفتاب خان September 03, 2025
فوٹو: ایف آئی اے

کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کراچی زون نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی نے کارروائیوں کے دوران شہرکے نجی اسپتال اور شرف آباد چورنگی سے حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتارملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث پائے گئے تھے اور ان کے قبضے سے 72 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 3 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے جبکہ اس حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں