فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے آئی پیڈ صارفین کے لیے ایپ ورژن متعارف کرا دیا۔
کمپنی کے مطابق لوگ اس ورژن کا کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔ اس لیے کمپنی نے اس تجربے کو ڈیزائن کرنے کے لیے وقت لیا جو بڑی اسکرین پر انسٹاگرام کے پسندیدہ حصوں کو آپٹیمائز کرتا ہے۔
آئی پیڈ میں انسٹاگرام کو آئی فون کے مقابلے میں مختلف انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ آئی فون سے مختلف آسپیکٹ ریشو ہونے کی وجہ سے آئی پیڈ میں یہ ایپ فیڈ کے بجائے سیدھا ریلز میں لے کر جاتی ہے۔
تاہم، اسٹوریز اسکرین پر اوپر کی جانب اور میسجنگ صرف ایک ٹیپ کی دوری پر موجود ہیں۔
اس ورژن میں ایک نیا ’فالوئنگ‘ ٹیب بھی ہے جس میں تین آپشنز ہیں۔ پہلا آل (وہ اکاؤنٹس جن کو صارف فالو کرتا ہے اس کی جانب سے تجویز کردہ پوسٹس اور ریلز)، فرینڈز (ایسے اکاؤنٹس کی جانب سے تجویز ہونے والی پوسٹس اور ریلز جن کو صارف فالو کرتا ہوں وہ صارف کو فالو کرتے ہوں) اور لیٹسٹ (فالو کیے جانے والے اکاؤنس کی وقت کے حساب سے ترتیب وار پوسٹس وار ریلز، جس میں تازہ ترین پوسٹ سب سے اوپر ہوگی) شامل ہیں۔