آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 کے لیے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
سات بار ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم اس مرتبہ بھی ایلیسا ہیلی کی قیادت میں فیورٹ کے طور پر میدان میں اترے گی۔
ایلیسا ہیلی اس سے قبل بھی ورلڈکپ کے دو ایڈیشنز میں ٹیم کی قیادت کرچکی ہیں۔
15 رکنی اسکواڈ میں 10 کھلاڑی وہ ہیں جو 2022 میں ویمنز ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھیں۔
اسکواڈ:
ایلیسا ہیلی (کپتان)، ڈارسی براؤن، ایش گارڈنر، کم گارتھ، گریس ہیرس، الانا کنگ، فوبی لیچفیلڈ، تاہلیا میک گرا، سوفی مولینکس، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ، اینابیل سدرلینڈ، جارجیا وول، جارجیا ویرہم