وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو سر عام گولی مارنے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مین ہول کا ڈھکن چوری کرنے کی ویڈیو پر وزیر دفاع نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایسے لوگوں کو موقع واردات پر لاکر گولی مارنے کا مطالبہ کیا۔
اپنے ایکس پر انہوں نے کہا کہ ’اگر ان لوگوں کا ویڈیو ریکارڈ بنا ہوا ہے تو انکو موقع واردات پہ لا کر گولی ماریں کیونکہ یہ یہ معصوم بچوں کے قاتل ہیں۔
وزیر دفاع نے لکھا کہ اگر اس ویڈیو کے بعد بھی کوئی ایکشن نہیں ہوتا تو پھر سسٹم بھی ان بچوں کے قتل کا سہولت کار ہے۔
اگر ان لوگوں کا وڈیو ریکارڈ بنا ھوا ھے تو انکو موقع واردات پہ لا کر گولی ماریں۔ یہ معصوم بچوں کے قاتل ھیں۔ اگر اسکے باوجود کوئ ایکشن نہیں تو سسٹم بھی ان بچوں کے قتل کا سہولت کار ھے۔ https://t.co/eTqWg8yNax
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 5, 2025
واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں تین سالہ بچہ ابراہیم گر کر لاپتہ ہوگیا تھا جس کی لاش 15 گھنٹے کے بعد کچرا چننے والے بچے نے تلاش کی تھی۔
اس واقعے پر میئر کراچی نے معافی مانگی جبکہ کیس کو مثال بنانے کیلیے ایس ایس پی ایسٹ ، ڈپٹی کمشنر سمیت کے ایم سی، واٹربورڈ سمیت متعلقہ محکموں کے 8 افسران کا تبادلہ کیا تھا۔