بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی کیمسٹری کا ہر کوئی معترف ہے لیکن شاید ہی کوئی یقین کرے گا کہ ایک ایسا وقت آیا تھا جب دونوں نے جدا ہونے کا سوچ لیا تھا۔
سوناکشی سنہا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سب جانتے ہیں کہ ہمارا رومانس 7 سال رہا اور پھر ہم نے شادی کی۔
اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لیکن شاید ہی کسی کو معلوم ہو کہ رومانس کے تیسرے سال ہی ایک دوسرے کے بال نوچنے کی نوبت تک پہنچ گئے تھے۔
سوناکشی سنہا نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہمارے درمیان بات چیت کم اور غلط فہمیاں زیادہ ہوگئی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ بس ایسا لگتا تھا جیسے ہم ایک دوسرے کی بات ہی نہیں سمجھ رہے لیکن دل میں کہیں یہ بھی تھا کہ رشتہ بچانا ہے۔
سوناکشی نے کہا کہ اور اس موقع پر ظہیر میدان میں آئے اور انہوں نے فلمی انداز میں کہا علیحدگی نہیں بلکہ ہمیں ذہن اور سوچ کی تبدیلی کے لیے تھراپی ٹرائی کرنا چاہیے۔
سوناکشی کے بقول نے مشورہ دیا کہ کیوں نہ ہم آخری کوشش کے طور پر کسی ماہر شخص سے کپل تھراپی کروائیں تو شاید بات بن جائے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ایسا ہی ہوا صرف دو سیشنز کے بعد ہی ہماری ناراضگیاں دور ہوگئی اور الجھتا ہوا معاملہ سلجھ گیا۔