53 کروڑ روپے فراڈ کیس؛ نادیہ حسین کے شوہر کو بڑا ریلیف مل گیا

عاطف حسین کو بینک فراڈ کیس میں مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا


ویب ڈیسک December 06, 2025
نادیہ حسین کے شوہر کو فراڈ کیس میں بڑا ریلیف مل گیا

معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے 53 کروڑ روپے بینک فراڈ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں عاطف خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض  ضمانت منظور کرلی۔

سماعت کے دوران عاطف خان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے مؤکل کا کیس میں براہِ راست کردار ثابت نہیں ہوتا۔

علاوہ ازیں اس کیس میں ملوث دیگر افراد کی عبوری ضمانتیں بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔

نادیہ حسین کے شوہر کو مارچ کے مہینے میں ایف آئی اے نے ایک نجی بینک میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد اور مشکوک ٹرانزیکشنز کا معاملہ سامنے آنے پر حراست میں لیا تھا۔

نادیہ حسین کے شوہر پر بینک کے 80 کروڑ روپے کا غلط استعمال کرکے ذاتی کاروبار کے لیے 65 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز تیسری پارٹی سے وصول کرنے کا الزام تھا۔۔

معاملہ اس وقت مزید دلچسپ ہوگیا جب مبینہ طور پر کچھ رقم نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں بھی ٹرانسفر ہونے کا الزام سامنے آیا تھا جس پر اداکارہ کو بھی ایف آئی اے نے طلب کیا۔

نادیہ حسین نے موقف اختیار کیا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ شوہر کے کیس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔ جو رقم آئی تھی، اس کی وجہ بھی میں نے ایف آئی اے کو مکمل وضاحت کے ساتھ بتا دی تھی۔

اس کیس میں ایک موقع یہ بھی آیا تھا جب نادیہ حسین نے ایف آئی اہلکار پر رشوت کا تقاضا کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ رشوت طلب کرنے والے نے محض ڈی پی اے ایف آئی کی لگائی ہے۔ اس کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔

 

 

مقبول خبریں