رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، ورلڈ ریکارڈ سے 2گول کی دوری پر

رونالڈو نے آرمینیا کے خلاف میچ میں دو گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔


اسپورٹس ڈیسک September 07, 2025

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پرتگال نے فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائر کے اپنے پہلے میچ میں آرمینیا کو 0-5 سے شکست دی۔

کرسٹینانو رونالڈو نے میچ میں دو گول اسکور کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ اپنے حریف میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں رونالڈو کے گولز کی تعداد 37 ہوگئی جبکہ میسی نے 36 گول اسکور کر رکھے ہیں۔

رونالڈو ورلڈکپ کوالیفائر میں 39 گول کرنے والے کارلوس روئز کے ورلڈ ریکارڈ سے صرف دو گول کی دوری پر ہیں۔

 

مقبول خبریں