وزیراعلیٰ گنڈا پور کا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پشاور میں جلسے کا اعلان

میں خود جلسے کی میزبانی کروں گا، ہم حق کی جنگ لڑ رہے ہیں، گنڈا پور کا ویڈیو پیغام


ویب ڈیسک September 07, 2025
فوٹو فائل

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے بانی چیئرمین کی ہدایات پر رواں ماہ کے آخر میں پشاور میں جلسے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جلسے کی تاریخ کا اعلان جلسے سے پانچ روز قبل کیا جائے گا، ہم آزادی کی تحریک میں بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جلسہ ہوگا، بانی چیئرمین کی ہدایت ہے کہ سیلاب کو دیکھتے ہوئے جلسہ کریں، جلسے کی تاریخ کا اعلان 5 دن قبل کروں گا اور میں خود جلسے کی میزبانی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم حق کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں سب کو شرکت کرنی ہوگی، اس جلسے کو پاکستان کی تاریخ کا یادگار جلسہ بنانا ہوگا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جلسے سے مخالفین اور پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ عوام کیا چاہتے ہیں، عمران خان کی شروع کی گئی حقیقی آزادی کی جنگ کا میاب ہوگی۔

مقبول خبریں