کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔
ڈیفنس، کورنگی روڈ، شارع فیصل، برنس روڈ، اور ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ اس کے علاوہ قیوم آباد، محمود آباد، منظور کالونی، بلوچ کالونی اور اطراف میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔
یونیورسٹی روڈ، جمشید روڈ، جہانگیر روڈ، اور گلشن اقبال میں بھی بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر اور اسکیم 33 میں تیز بارش کے امکانات ہیں جس سے مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے خدشات ہیں۔
شہریوں کو بارش کی پیشنگوئی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔