کیا بڑی عمر کے لوگوں کو محبت نہیں ہوسکتی؛ اسماء عباس

کیا ہماری عمر کے لوگوں کی زندگی نہیں ہوتی، اداکارہ اسما عباس


ویب ڈیسک September 10, 2025

معروف اداکارہ اسماء عباس نے حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈراما انڈسٹری میں سینئر فنکاروں کے کردار پر کھل کر بات کی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اداکارہ اسما عباس نے بتایا کہ انھوں نے اس سال کوئی نیا ڈراما سائن نہیں کیا کیونکہ گزشتہ سال انہوں نے چند کمزور اور غیر معیاری پروجیکٹس کر لیے تھے اور اب وہ صرف اچھے اور معیاری اسکرپٹس کا ہی انتخاب کریں گی۔

اسماء عباس کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں میں والدین کو صرف "فِلرز" کے طور پر دکھایا جاتا ہے، جیسے ان کی اپنی کوئی زندگی ہی نہیں۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہماری عمر کے لوگوں کی زندگی نہیں ہوتی؟ کیا ان کے پاس محبت کی کہانیاں نہیں ہوتیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ بڑے لوگوں کے پاس زندگی کا وسیع تجربہ ہوتا ہے اور ان کے جذبات بھی اتنے ہی گہرے اور اہم ہیں۔

مثال دیتے ہوئے انہوں نے بشریٰ انصاری اور ثمینہ احمد کا ذکر کیا جنہوں نے اس عمر میں بھی اپنی محبت کو پایا اور خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق، ڈراموں میں سینئر فنکاروں کے کرداروں کو مزید بامقصد اور دلچسپ ہونا چاہیے، نہ کہ صرف کونے میں بیٹھے روتے ہوئے دکھایا جائے۔

سوشل میڈیا صارفین نے نے لکھا کہ خوشی ہوئی یہ بات کھل کر سامنے آئی۔ ایک اور نے لکھا کہ میری خالہ نے بھی زندگی کے آخری حصے میں محبت پائی، بزرگوں کی بھی اپنی زندگی ہوتی ہے۔

 جبکہ کچھ لوگوں نے ڈراما "کابلی پلاؤ" کی مثال دی جس میں اس پہلو کو بخوبی اجاگر کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں