26 نومبر ڈی چوک احتجاج: پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں پر فرد جرم عائد

سات کارکنان اعتراف جرم پر مقدمات سے بری، گرفتاری کے دوران گزارا ہوا تین ماہ کا عرصہ سزا قرار


کورٹ رپورٹر September 11, 2025
فوٹو: فائل

26 نومبر ڈی چوک احتجاج پر درج دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی گئی، سات کارکنوں کو اعتراف جرم پر عدالت نے گرفتاری کا عرصہ سزا قرار دے کر مقدمات سے بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں احتجاج پر درج دو مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جوکہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی۔

دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر 28 ستمبر کو گواہان کو طلب کرلیا گیا۔

اسی عدالت نے سات پی ٹی آئی کارکنوں کو اعتراف جرم پر تین تین ماہ کا گرفتاری کا عرصہ ان کی سزائیں قرار دے دیا اور سات کارکنان عثمان خان، محمد شفیع وغیرہ کو مقدمات سے خارج کردیا۔

مقبول خبریں