لاہور:
حافظ آباد میں کم عمر بچی کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن یونٹ حافظ آباد کو بچی کی کم عمری کی شادی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو فوری تحویل میں لے لیا۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ تحویل میں لی گئی کمسن بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کم عمری کی شادی کی روک تھام کیلئے چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر فوری اطلاع کریں۔