مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کی غرض سے جانے والے شہریوں کیلیے اچھی خبر

ہائکنگ ٹریلز کو شہر میں جاری بارشوں کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، ڈی سی اسلام آباد


ویب ڈیسک September 12, 2025

اسلام آباد:

مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سلسلہ تھمنے کے بعد مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کی غرض سے جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا، شہری ہائکنگ کے لیے مارگلہ سمیت تمام ٹریلز کا رخ کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہائکنگ ٹریلز کو شہر میں جاری بارشوں کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، فیصلہ شہریوں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارشوں کا امکان نہیں، شہری آج سے مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کے لیے جا سکیں گے۔

مقبول خبریں