پشاور بورڈ؛ گیارہویں جماعت کے نتائج جاری،  56 فیصد طلبہ دوبارہ امتحان دیں گے

کامیابی کا تناسب 44 فی صد رہا، پالیسی کے تحت فیل طلبہ کو بارہویں جماعت میں پروموٹ کردیا جائے گا


ویب ڈیسک September 13, 2025
دوسرے مرحلے میں کامرس پرائیویٹ اورآرٹس کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں ہونگے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

پشاور:

تعلیمی بورڈ پشاور نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں کامیابی کا تناسب صرف 44 فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق امتحانات میں 66 ہزار 695 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 29 ہزار 487 کامیاب قرار پائے جب کہ 37 ہزار 208 طلبہ مختلف مضامین میں فیل ہو گئے۔

بورڈ کے مطابق 56 فیصد طلبہ و طالبات سالانہ امتحان نمبر 2 میں دوبارہ پرچہ دیں گے۔ پالیسی کے تحت فیل ہونے والے طلبہ کو بھی بارہویں جماعت میں پروموٹ کر دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

مقبول خبریں