اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب، اپوزیشن نے خود کو نئی آزمائش میں مبتلا کرلیا

اپوزیشن کو کورم پورا کرنے کے لئے 93اراکین درکار ہیں


عائشہ صغیر September 14, 2025

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر کل  پنجاب اسمبلی کا اجلاس  طلب کرلیا گیا جب کہ اپوزیشن نے خود کو نئی آزمائش میں مبتلا کرلیا اور اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے اجلاس میں کورم پورا کرنا اس کے لیے امتحان بن گیا۔

اپوزیشن کو کورم پورا کرنے کے لئے 93 اراکین درکار ہیں، اپوزیشن کے کل اراکین کی تعداد 102 ہے، اپوزیشن کے اعجاز شفیع اور شیخ امتیاز کی اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد ہے۔

اپوزیشن کا ایک رکن ملک سے باہر ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں  اپوزیشن اراکین اپنے حلقوں میں مصروف ہیں۔

اپوزیشن کے کل 99 اراکین میں سے 93 اراکین کی اجلاس میں شرکت اپوزیشن کے لئے چیلنج بن گئی ہے، اپوزیشن کل کے اجلاس کے لئے گومگو کا شکار ہے۔

مقبول خبریں