سوریا کمار یادیو کو عمان کیخلاف میچ میں روہت شرما کی یاد کیوں آئی، ویڈیو وائرل

عمان کے خلاف میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں


اسپورٹس ڈیسک September 20, 2025

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو عمان کے خلاف میچ میں ٹاس کے وقت  ٹیم میں تبدیل کھلاڑیوں کے نام بھول گئے۔

ٹاس جیتنے کے بعد جب پریزینٹر روی شاستری نے ان سے ٹیم میں کی گئی تبدیلیوں سے متعلق پوچھا تو سوریا کمار سوچ میں پڑگئے۔

بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، ہرشت رانا اور ارشدیپ سنگھ لیکن ٹاس کے موقع پر کپتان سوریا کمار نے ہرشت کا نام لیا تاہم دوسرے کھلاڑی کا نام انہیں یاد نہ آسکا۔

سوریا کمار نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میں روہت شرما بن گیا ہوں‘۔

https://x.com/GURmeetG9/status/1969040281149354344

واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما کے ساتھ دو مرتبہ ایسا ہوچکا ہے کہ وہ ٹیم میں تبدیل کیے گئے کھلاڑیوں کا نام بھول گئے تھے۔

مقبول خبریں