کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار، موسم خوشگوار

شہر میں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہلکی بارش کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے


آفتاب خان September 22, 2025
 آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا: فوٹو: فائل

کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی اور پھوار سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

اولڈ سٹی ایریا، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ صدر، ایم جناح روڈ اور کیماڑی سمیت چند علاقوں میں مطلع جزوی و مکمل ابرآلود ہے۔

شہر میں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہلکی بارش کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

کراچی میں 25 ستمبر تک شہر کا موسم ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

آج اور منگل سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، رواں ماہ کے اختتام پر درجہ میں اضافہ اور گرمی کی شدت بتدریج بڑھے گی۔

مقبول خبریں