محسن نقوی نے ایک بار پھر رونالڈو کی ویڈیو شئیر کردی

ویڈیو میں رونالڈو طیارہ اڑنے اور گرنے کا اشارہ کررہے ہیں


ویب ڈیسک September 26, 2025

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ایک بارپھر رونالڈو کی ویڈیو شئیر کردی جس میں جہاز گرانے کا اشارہ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے لیجںڈ فٹبالر رونالڈو کی ایک ویڈیو آج دوسری بار شیئر کی ہے، قبل ازیں انہوں نے ویڈیو گزشتہ روز بھی شیئر کی تھی۔

ویڈیو میں رونالڈو ہاتھ سے جہاز اڑنے اور گرنے کا اشارہ کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد بھارت میں طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔

 

pic.twitter.com/VkE6KKPxs7

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 26, 2025

ذرائع کے مطابق محسن نقوی امریکا کا دورہ مختصر کرکے آج دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔

مقبول خبریں