وزیراعلیٰ کو پنجاب کے خلاف کسی بھی بات کا جواب دینے کا حق ہے، رانا ثنا اللہ

مریم نواز نے کوئی ایسی بات نہیں کی، صوبے کے خلاف کی جانے والی بات کا جواب دینے کا حق ہے، سینیٹ میں خطاب


نعیم اصغر September 30, 2025
فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پنجاب کی وزیراعلیٰ کے حق میں کھڑی ہوگئی اور پیپلزپارٹی کے تحفظات کو مسترد کردیا ہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ایسا بیان نہیں دیا اور پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کاکردار ادا کیا ہے جبکہ جواب میں پنجاب کو ہمیشہ گالی دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے کل کے جلسے میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں کی، اگر پنجاب کیخلاف کوئی بات کی جاتی ہے تو اس پر جواب دینا تو وزیراعلی پنجاب کا حق ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حصے پر پنجاب کی قطعا مرضی نہیں ہے، جو بات کل وزیراعلی پنجاب نے بات کی ہے وہ سی سی آئی میں بھی ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے پر بحث ہونی چاہیے۔ 

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کبھی پانی کی تقسیم اپر رائیپیرین والا نہیں کرسکتا، لوئر رائیپریئرن اور تمام رائیپیرئن مل کر پانی کی تقسیم کا فارمولہ طے ہوتا ہےْ

انہوں نے کہا کہ سیاسی ماحول سے تناؤ ختم کرنے کیلیے سب کو اپنی زبان میں شائستگی لانی چاہیے۔

مقبول خبریں