کراچی: دسویں جماعت کی مغوی طالبہ بازیاب، ملزم گرفتار

17 سالہ میٹرک کی طالبہ اسکول جاتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی


اسٹاف رپورٹر October 11, 2025

کراچی:

سائٹ اے انویسٹی گیشن پولیس نے دسویں جماعت کی مغوی طالبہ کو بازیاب کرا کے ملزم کو گرفتارکر لیا۔

ترجمان ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق 17 سالہ میٹرک کی طالبہ پٹھان کالونی میں اسکول جاتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی، لڑکی کے اغواء کا مقدمہ 7 اکتوبر کو تھانہ سائٹ اے میں نامزد ملزم حیات اللہ کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مغویہ جویریہ کو بحفاظت بازیاب کر کے ملزم حیات اللہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں