نعمان اور ساجد کو کیسے کھیلنا ہے، پلان بنالیا، ایڈن مارکرم

پچ کا معائنہ کیا ہے، ان کنڈیشنر میں کھیلنا ہمشیہ چیلنجنگ ہوتا ہے، مارکرم


اسپورٹس ڈیسک October 19, 2025

جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے نعمان علی اور ساجد خان کا چیلنج ہمیں پنڈی میں بھی درپیش ہوگا۔

راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ نعمان علی اور ساجد خان کے حوالے سے ٹیم میٹنگ میں گفتگو ہوئی ہے، انہیں کھیلنے سے متعلق پلان بنالیا ہے۔

ایڈن مارکرم نے کہا کہ یہاں بھرپور ٹریننگ کی ہے، ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ ہم سیریز میں کم بیک کرتے ہوئے سیریز برابر کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پچ کا معائنہ کیا ہے، ان کنڈیشنر میں کھیلنا ہمشیہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔ امید ہے شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ پچھلے میچ میں ٹونی ڈی زورزی نے بہترن بیٹنگ کی، تمام ہی کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں۔

 

مقبول خبریں