ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی

انگلینڈ تیسری جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ 4،4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں


اسپورٹس ڈیسک October 19, 2025

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے پانچ میں سے چار میچز میں فتح حاصل کرکے 8 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

اس سے قبل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بنی تھی جس کے پوائنٹس کی تعداد 9 ہے۔

انگلینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ 4،4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

بنگلادیش، سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔

مقبول خبریں