جونیئر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کے انکار کے بعد عمان کو شامل کرلیا گیا‏

پہلی بار مینز اور ویمنز مقابلوں میں 24، 24  ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی


اسپورٹس ڈیسک October 29, 2025

جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں سیکیورٹی ایشوز کی بناء پر پاکستان ٹیم کے بھارت جانے سے انکار کے بعد عمان کو شامل کرلیا گیا۔

ایف آئی ایچ نے عمان کو میگا ایونٹ کا حصہ بنانے کی تصدیق کردی۔

جونئیر ہاکی ورلڈکپ 28 نومبر سے چنائی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

پہلی بار مینز اور ویمنز مقابلوں میں 24، 24  ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

ملائییشیا میں کھیلے گئے گزشتہ ایڈیشن میں جرمنی نے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز پایا تھا۔

مقبول خبریں