پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کا اسٹیو اسمتھ سے معاہدہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹیو اسمتھ اب پی ایس ایل میں سیالکوٹ اسٹالینز کی نمائندگی کریں گے۔
سیالکوٹ اسٹالینز نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو میں پوسٹ کرکے اسٹیو اسمتھ سے معاہدے کا اعلان کیا۔
حال ہی میں ایشیز سیریز اور پھر بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آسٹریلوی بلے باز کو ڈائریکٹ سائن کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز کو او زی گروپ نے گزشتہ ماہ ہونے والی نیلامی کی تقریب میں ایک ارب 85 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
سیالکوٹ اسٹالینز پی ایس ایل کی آٹھویں اور اب تک کی سب سے مہنگی ٹیم ہے۔