عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست؛ جواب جمع نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو شوکاز نوٹس

عدالت کے جواب طلب کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل آج عدالت میں پیش ہوئے نہ جواب جمع کرایا گیا


ویب ڈیسک February 03, 2026
فوٹو: فائل

راولپنڈی:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر جواب جمع نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کرانے سے متعلق عدالت میں دائر کی گئی درخواست پر جواب جمع نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ  کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کل عدالت میں پیش ہوکر جواب  اور شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست پر جواب طلب کیا تھا، تاہم آج سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ پیش نہیں ہوئے اور جواب بھی جمع نہیں کرایا گیا۔

وکلا کے توسط سے ذاتی معالجین ڈاکٹر یوسف ،ڈاکٹر خرم اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی سے معائنہ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

مقبول خبریں