سپریم کورٹ اے سی گیس پلانٹ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی


ویب ڈیسک November 05, 2025

سپریم کورٹ آف پاکستان کے اے سی گیس پلانٹ میں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں اے سی گیس پلانٹ میں گزشتہ روز دھماکا ہوا، جس میں 12 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، دوران علاج ایک زخمی شخص دم توڑ گیا۔

دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی، بعد ازاں آئی جی اسلام آباد بھی سپریم کورٹ پہنچے تھے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی متاثرہ عمارت کی اسکریننگ مکمل کی تھی۔

آئی جی اسلام آباد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 10 بج کر 55 منٹ پر سپریم کورٹ کینٹین میں اے سی گیس کا دھماکا ہوا، جس میں 12 افراد زخمی ہوئے۔ 3 پمز اسپتال اور 9 افراد پولی کلینک لائے گئے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ کینٹین میں کئی روز سے گیس کا لیکیج ہورہا تھا۔ اے سی کی مرمت کے دوران دھماکا ہوگیا۔ ماہرین نے بھی کلیئر کر دیا ہے کہ گیس دھماکا ہوا ہے۔ اے سی ٹیکنیشن زیادہ زخمی ہیں جب کہ ایک ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔

 

مقبول خبریں