27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمان کی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار متفقہ منظوری کے بعد اب اسے منظوری کیلیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
اس حوالے سے سیکریٹریٹ نے سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا جس کے مطابق ایوان بالا کا اجلاس آج ہوگا جس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پارلیمانی کمیٹی رپورٹ پیش کریگی۔
ایجنڈے کے بعد رپورٹ پیش ہونے کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کو سینیٹ سے منظور کروایا جائے گا۔