وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ، صدارتی آرڈر جاری

وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ٹاپ فلور پر قائم ہوگی


جہانزیب عباسی November 14, 2025

اسلام آباد:

وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے صدر مملکت آصف زرداری نے صدارتی آرڈر جاری کر دیا۔

وفاقی آئینی عدالت چیف جسٹس سمیت 13 ججز پر مشتمل ہوگی۔

جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس روزی خان، جسٹس کے کے آغا خان اور جسٹس عامر فاروق وفاقی آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔

صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور آئینی عدالت کے سربراہ امین الدین خان میں ججز کے نام پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے لیے جسٹس مسرت ہلالی کا نام زیر غور آیا، جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت کے جج کے طور پر وفاقی آئینی عدالت نہ جانے کا اظہار کیا۔

جسٹس مسرت ہلالی کا بینچ گزشتہ دنوں خرابی صحت کے سبب ڈی لسٹ ہوگیا تھا۔

وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ٹاپ فلور پر قائم ہوگی۔

مقبول خبریں