ایشیز: پیٹ کمنز اور شان ایبٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا

اہم فاسٹ بولرز کی انجریز نے آسٹریلوی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا ہے


اسپورٹس ڈیسک November 15, 2025

ایشیز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کا پیس اٹیک انجریز کا شکار ہوگیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ اسٹرین انجری کا شکار ہوکر پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

مائیکل نیسر کو پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

کپتان پیٹ کمنز اور شان ایبٹ بھی انجری کے باعث پہلے ہی ابتدائی ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

اسکواڈ میں شامل تین فاسٹ بولرز کی انجریز نے آسٹریلوی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اگر آسٹریلوی ٹیم چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کرتی ہے تو مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ اور مائیکل نیسر کے ہمراہ ڈیبیوٹینٹ برینڈن ڈوگیٹ کو شامل کیا جائے گا۔

مقبول خبریں