مشرقی پاکستان میں بھارت اور دہشتگرد گروہ مکتی باہنی کا نام نہاد ’’آپریشن جیک پاٹ‘‘

تاریخ گواہ ہے کہ بھارت نے ہمیشہ خطے میں دہشتگردی کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے


ویب ڈیسک November 20, 2025

آپریشن جیک پاٹ مشرقی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے سفاک بھارت اور دہشتگرد گروہ مکتی باہنی کا نام نہاد آپریشن تھا۔

تاریخ گواہ ہے کہ بھارت نے ہمیشہ خطے میں دہشتگردی کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ 1971ء میں پاک بھارت جنگ سے قبل بھارت نے اپنی دہشتگردانہ پالیسی کے تحت مشرقی پاکستان میں خون کی ہولی کھیلی۔ 1971ءکی جنگ کے پس منظر میں بھارت اور مکتی باہنی کی طویل دہشتگردانہ مذموم مہم اور سازش نمایاں تھی۔

فروری 1971ء سے بھارت نے مشرقی پاکستان  میں اسپانسرڈ دہشتگردانہ کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ بھارت نے15اگست1971ءکو دہشتگردی کے ہولناک منصوبے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے نام نہاد ’’آپریشن جیک پاٹ‘‘  کا آغاز کیا  ۔

بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کو مکتی باہنی کے دہشتگردوں کو پناہ اور تربیت فراہم کرنے کا حکم جاری کیا۔ اس دہشتگردانہ کارروائی  سے بڑی تعداد میں تربیت یافتہ مکتی باہنی دہشتگردوں کو مشرقی پاکستان بھیج کر معصوم محب  وطن پاکستانیوں کو شہید کیا گیا۔

بھارت اور مکتی باہنی نے اس مشترکہ دہشت گردانہ منصوبے کو باضابطہ طور پر ’’آپریشن جیک پاٹ‘‘ کا نام دیا۔

مقبول خبریں