کراچی، اورنگی ٹاؤن جوئے کے اڈوں کا مرکز بن گیا، ایم کیو ایم رہنما نے رینجرز کی مدد مانگ لی

جرائم پیشہ افراد کی جانب سے علاقے میں جابجا جوئے کے اڈے قائم ہیں، سید اعجاز الحق


منور خان November 21, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی سید اعجازالحق نے ڈی جی رینجرز کو خط ارسال کر دیا جس میں انھوں نے رینجرز سے مدد طلب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے حلقے پی ایس 121 اورنگی ٹاؤن میں جوا عام ہوگیا۔

جرائم پیشہ افراد کی جانب سے علاقے میں جابجا جوئے کے اڈے قائم ہیں اور ایک منظم انداز میں علاقے کی عوام کو جوئے کی لعنت میں مبتلا کیا جارہا ہے ۔

علاقے کے جو مہذب شہری جوئے کے خلاف آواز اٹھاتا رہا ہیں انھیں ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے، بارہا شکایتوں کے باوجود علاقہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کچھ کرنے کو تیار نہیں۔

پولیس کی مجرمانہ خاموشی کے سبب اورنگی کی عوام خوف کے سائے تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔

خط میں ایم پی اے نے ڈی جی رینجرز سے جوئے جیسے آرگنائز کرائم کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی اضافی نفری کو تعینات کیا جائے جس کا مقصد جوئے کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کو بروئے کار لایا جاسکے ۔

مقبول خبریں